Sindh

Sindh

Wednesday, 29 July 2026

طویل نثری نظم: آخری دہلیز .... اکشر

 

آخری دہلیز

ہسپتال کے ٹھنڈے کمرے میں،
جہاں مشینوں کی بیزار لکیریں
زندگی کی آخری رمق ناپتی ہیں،
ایک خاموش جنگ جاری ہے۔
سفید چادر پر بچھا ہوا جسم،
اب مٹی کی طرف لوٹنے کو ہے۔

ہم میٹر پر دھڑکنیں گنتے ہیں،
اور جلد کا ٹھنڈا ہونا دیکھتے ہیں۔
مگر یہ سائنس، یہ ڈیٹا، یہ اعداد،
اس بھاری اداسی کو نہیں ناپ سکتے،
جو الوداع کہنے والی آنکھوں میں جمی ہے۔

No comments:

Post a Comment