Sindh

Sindh

Thursday, 23 December 2021

احمق جنونی پر یقین، اور عقلمند پر شکوک و شبہات ۔۔۔۔ برٹرینڈ رسل۔۔۔۔ اکشر


برٹرینڈ رسل

انسان پیدا ہوتے وقت ان جان، بے وقوف نہیں ہوتا

لیکن تعلیم کے ذریعے اسے بے وقوف جاہل بنایا دیا جاتا ہے۔

 

دنیا کا سارا مسئلہ یہ ہے کہ احمق اور جنونی  پر یقین،

 اور عقلمند شکوک و شبہات سے بھرے ہوتے ہیں۔

 

ہمارے ہاں درحقیقت دو طرح کی اخلاقیات ہیں:

 ایک وہ جس کی ہم تبلیغ کرتے ہیں لیکن عمل نہیں کرتے،

 اور دوسری جس پر عمل کرتے ہیں، لیکن کم ہی تبلیغ کرتے ہیں۔



 

تصوف کی اہمیت .... برٹرینڈرسل ....اکشر



تصوف کی اہمیت

انسان کی عقلی اور روحانی زندگی میں تصوف کی اہمیت کا اندازہ  اس بات سے کیا جا سکتا ہےکہ موجودہ دور جو فلسفی برٹرینڈرسل جس کے بارے میں کوئی شخص نہیں ہے نہیں کہے گا کہ وہ صاحب تصوف  کے  حامی تھے۔  وہ کہتے ہیں کہ:

”دنیا میں جتنے فلسفی  ہوئے ہیں  انہوں نے فلسفے کے ساتھ تصوف کا بھی اعتراف کیا ہے۔   اس دنیا میں  انتہائی بلند مقام صرف سائنس  اور تصوف  کے اتحادسے حاصل  کیا جاسکتا ہے۔ بہترین انسانی خوبیوںکا  اظہار صرف تصوف  کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ “

رسل  نےاپنے دعوے کے  حق میں چند مثالیں پیش  کی ہیں ۔

ہرقلیطوس، پارمینائڈین، افلاطون اور اسپونزا۔

مزید         برونو، گل، برگسان اور وائیٹ ہیڈ۔


 

Tuesday, 21 December 2021

مبارک ہو۔۔۔جنم دن۔۔۔حضرت مسیح کا اور قائد اعظم کا۔۔۔۔ اکشر

مبارک ہوجنم  دن مبارک ہو

حضرت مسیح کا اور قائد اعظم کا









 

ضرور لکھیں.... ٹونی موریسن ۔۔۔ اکشر

 

ٽوني موريسن

 

"اگر آپ واقعی  کوئی کتاب پڑھنا چاہتے ہیں،

اور وہ ابھی تک لکھی  نہیں گئی ہے،

تو آپ اسے ضرور لکھیں۔"



نقصان پر صبر کر، نفع کی امید نہ کر۔۔۔۔۔ سرمد شہید


 نقصان پر صبر کر، نفع کی امید نہ کر۔



خود پسندی میں آرام و چین کی امید نہ رکھ۔

 اپنی پست ہمتی سے اعلی درجہ پر پہنچنے کی امید نہ کر ۔

 دنیاداری میں کبھی کسی کو کچھ نہیں ملا۔

تو نقصان پر صبر کر، نفع کی امید نہ کر۔

سرمد شہید 



Sunday, 19 December 2021

ہم خود ہی اپنی زندگی تشکیل دیتے ہیں۔۔۔۔ اکشر

 


ایلینور روزویلٹ:

دیکھا جائے تو، ہم خود ہی اپنی زندگی تشکیل دیتے ہیں اور خود ئی شکل دیتے ہیں۔

جب تک ہم زندہ ہیں، یہ عمل ختم نہیں ہوتا ہے۔

جو بھی انتخاب ہم کرتے ہیں وہ بالآخر ہماری اپنی ہی ذمہ داری ہے۔

 


یقین ہے کہ آپ کرسکتے ہیں تو۔۔۔۔ڈینس ویٹلی ۔۔۔ اکشر


 

ڈینس ویٹلی:

اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کرسکتے ہیں تو آپ شاید کرسکتے ہیں،

اور اگر آپ کو یقین نہیں ہے تو یقینن آپ نہیں کرسکیں گے ،

یقین ہی اگنیشن سوئچ ہے جو آپ کو لانچنگ پیڈ سے قریب یا دور کر دیتا ہے۔