Sindh

Sindh

Thursday 27 January 2022

آن لائن کلاس.... اکشر



ایک آن لائن کلاس دوران – استاد نے طلباء سے کورونا پر ایک مختصر مضمون لکھنے کو کہا،  تو ایک نے لکھا….

کورونا ایک بڑا چینی تہوار ہے جسے دنیا بھر میں نوجوان اور بوڑھے دونوں ہی مناتے ہیں۔ اس تہوار کے دوران اسکول، بازار، عبادت گاہیں وغیرہ بند رہتے ہیں اور امتحانات منسوخ کردیئے جاتے ہیں۔ اس تہوار کے دوران ہر کوئی ماسک پہنتا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب اسکول جانے والے ہر بچے کو ان کے والدین کی طرف سے تحفہ کے طور پر سمارٹ فون ملتا ہے۔ اس تہوار کے دوران ڈیڈی کھانا پکانا، کپڑے  دھونا اور صفائی کرنا سیکھتے ہیں، جب کہ ماں اور بچے موبائل فون کے ساتھ اپنا وقت گزارتے ہیں۔ مجھے کورونا کا تہوار بہت پسند ہے! 

No comments:

Post a Comment