Sindh

Sindh

Wednesday, 17 November 2021

انسانی برتاو ہی انسان کو عظیم بناتا ہے

     .انسانی برتاو ہی انسان کو عظیم  بناتا ہے 




o    جذبات ، اندیشوں، امید وں اور امکانات میں موافقت ضروری ہے۔

o    وقت کے ساتھ ہر  چیز پرانی ہوتی ہے اور نئی کو جنم دیتی ہے۔

o    پرانی کو مٹانے والے نئی کے معمار بنے ہیں۔

o    ایک دور کے ملحد دوسرے دور کے ولی درویش ہوئے ہیں۔

o    ابھام  ترقی  کی  راہ میں رکاوٹ  ،  جانکاری کا مخالف اور آزادی کے لئے زہر قاتل ہے۔

o    دلیل اور سبب کے ذریعے مفید کومضر اورسچ کو جھوٹ سے جدا کیا جا سکتا ہے۔

o    سچ کے علاوہ    ہر چیز کو لبادے کی ضرورت ہوتی ہے۔

o    آزادی کو نیکی، پرہیزگاری یا کسی اور چیز کی خاطر قربان نہیں کیا جاسکتا۔

o    لافانی غلام سے فانی انسان بہتر ہے۔

o    اکثر مذاہب دنیا کی ہر شیطانیت کا سبب عورت کو  قراردیتے ہیں۔

o    کسی جاندار کا جاندار پر جینا  اوائلی وحشی سوچ کا مظہر ہے۔

o    زندہ رہنے کے لئے کسی کو مارنا ضروری نہیں ہے۔

o    جو دوسروں کی محنت پر پلتے ہیں وہ سماج دشمن ہیں۔

o    ظالم والدین کے بچے ہمیشہ جھوٹے ہوتے ہیں۔

o    تخلیقی عمل کسی سوچ وفہم والی محنت سے بڑھ کر عبادت ہے۔

o    بچوں کو سکھایا جائے کہ سوچیں  ،سمجھیں  ، کھوجیں ، ثبوت اور دلیل سے جانچیں  پھر اعتبار کریں۔

o    اونچی اونچی درسگاہیں  پتھروں کو تو چمکاسکتی ہیں  لیکن  گوہر کی چمک دمک کو مدھم کر دیتی ہیں۔

o    جہالت سے بڑھ کر  کوئی تاریکی اور فہم سے زیادہ   کوئی روشنی نہیں۔

o    شعور کی  ارتقا کی تاریخ ناستکوں کے خون سے لکھی ہے۔

No comments:

Post a Comment